8 جولائی، 2015، 2:59 AM

اسلام آباد میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات

پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق مذاکرات میں شرکت کے لیے افغان حکومت کا دورکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے جب کہ طالبان کا وفد پہلے سے ہی اسلام آباد میں موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات  ہورہے ہیں پاکستان کے سرکاری ذرائع  کے مطابق مذاکرات میں شرکت کے لیے افغان حکومت کا دورکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے جب کہ طالبان کا وفد پہلے سے ہی اسلام آباد میں موجود ہے۔ افغان طالبان ذرائع کا  مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی جانب سے حاجی دین محمد، ملا خلیل، فرہاد اللہ اور ملا عباس افغانستان اور قطر سے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں جب کہ ان مذاکرات کو چین کے شہر ارومچی میں گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے مذاکرات کا تسلسل یا دوسرا دور کہا جا سکتا ہے،ملا جلیل طالبان کے سابق نائب وزیر خارجہ رہ چکے ہیں جب کہ حاجی دین محمد ننگرہارسے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ارومچی میں ہونے والے رابطے میں بھی شامل تھے۔افغان صدارتی ترجمان کے مطابق ان کا دورکنی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نےان مذاکرات کے بارے میں تفصیل بتانے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے مذاکرات کی تردید نہیں کی۔

News ID 1856444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha